امپورٹڈ ٹولہ ملک اور قوم کو بہت بھاری پڑ رہا ہے، شہباز گل

شہبازگِل کو اشتہاری قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ ٹولہ ملک اور قوم کو بہت بھاری پڑ رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شہباز گل نے کہا کہ 22 ماہ کے بعد جولائی میں برآمدات میں 24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
22 ماہ کے بعد جولائی میں برآمدات میں 24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی
امپورٹڈ ٹولہ ملک اور قوم کو بہت بھاری پڑ رہا ہے
ایکسپورٹ بند مطلب کارخانے بند ، روزگار بند اور مہنگائی پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
ریمیٹنس بھیجنے والے ویسے ہی انہیں برے لگتے ہیں کیونکہ PTI کو فنڈز دیتے ہیں— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 3, 2022
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایکسپورٹ بند مطلب کارخانے بند، روزگار بند اور مہنگائی پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ ریمیٹنس بھیجنے والے ویسے ہی انہیں برے لگتے ہیں کیونکہ پی ٹی آئی کو فنڈز دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزارت خزانہ نے جولائی 2022 کی معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں درآمدات، زرمبادلہ ذخائر، ڈالر ایکسچینج ریٹ اور تجارتی خسارہ میں کمی دیکھی گئی۔
دستاویز کے مطابق جولائی میں درآمدات 12.3 فیصد کمی سے 4 ارب 91 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا جبکہ برآمدات کا حجم 0.7 فیصد کمی سے 2 ارب 32 کروڑ ڈالرز رہا۔
زرمبادلہ کے ذخائر 25 جولائی تک 14.3 ارب ڈالر رہے، زرمبادلہ کے ذخائر 23 جولائی 2021 کو 24.8 ارب ڈالر تھے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی میں 2 ارب 58 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تجارتی خسارہ رہا جبکہ گزشتہ سال جولائی میں 3 ارب 26 کروڑ ڈالرز تجارتی خسارہ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:افراط زر کی شرح 14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

