Advertisement

ملک کی مکمل معاشی بہتری شفاف الیکشن سے ممکن ہے، شہباز گل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ملک کی مکمل معاشی بہتری شفاف الیکشن سے ممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ رجیم چینج کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کے نتیجے میں ملک میں معاشی ابتری پیدا ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عوام کی نمائندہ حکومت کے آنے سے سیاسی استحکام کا تاثر پیدا ہوا، ڈالر اور اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ہے لیکن چار ماہ میں مہنگائی کا جو بم عوام پر گر چکا ملک کا ہزاروں ارب روپے کے نقصان کا مداوا ممکن نہیں۔

  شہباز گل نے کہا کہ یہ سب کچھ نہ ہوتا اگر عمران خان کی جانب سے نئے الیکشن کے اعلان کا انتظار کرتے اور چوروں کو مسلط نہ ہونے دیا جاتا، اب ملک کی مکمل معاشی بہتری شفاف الیکشن سے ہی ممکن ہے۔

     پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولہ عوام سےخوفزدہ ہے، عوامی مینڈیٹ کی بجائے ٹیکنیکل بنیاد پر عمران خان کو ہرانے کے خواب دیکھ رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version