Advertisement

جسمانی تبدیلیوں پر خواتین خون کے ٹیسٹ کروالیا کریں، نادیہ حسین

پاکستان شوبز ناڈسٹری کی اداکارہ ، نامور ماڈل اور میک اپ آرٹسٹ نادیہ حسین نے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ جیسے ہی وہ اپنی جسامت میں تبدیلیاں محسوس کریں تو انہیں فوری طور پر خون کے چند ٹیسٹ کروانے چاہئیے۔

نادیہ حسین نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ، جس میں انہوں نے خواتین سے مخاطب ہوتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں اپنا وزن بڑھتا محسوس کیا اور کمر کے اردگرد چربی جمع ہونا شروع ہوگئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ چربی جمع ہونے کے علاوہ انہیں ورزش کے دوران بھی جلد تھکاوٹ ہورہی تھی اور مجموعی طور پر انہیں متعدد تبدیلیاں محسوس ہوئیں جس پر معالج سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا۔

نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے معالج کی ہدایات پر خون کے چند ٹیسٹ کروائے تو معلوم ہوا کہ ان کے تھائیراڈ کے کچھ ہارمونز میں کمی کے علاوہ ان میں آئرن، وٹامن ڈی اور وٹامن بی 12 کی کمی پائی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ وٹامنز کی کمی کی تشخیص کے بعد سپلمینٹس اور مذکورہ وٹامنز سے بھرپور غذائیں کھانا شروع کردی ہیں اور اب وہ بہتری محسوس کر رہی ہیں۔

Advertisement

ماڈل نے مداحوں اور خصوصی طور پر خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی جسامت اور طبیعت میں تھوڑی سی تبدیلی کے بعد خون کے چند ٹیسٹ کرواکر اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

میک اپ آرٹسٹ و ماڈل کی مذکورہ ویڈیو پر کئی لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تجاویز کو سراہا اور ان کی جانب سے کہی گئی باتوں کو فائدہ مند معلومات قرار دیا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version