Advertisement

پی ٹی آئی نے پاکستان کی سیاست اور جمہوریت میں جدت پیدا کی ہے، عمر سرفراز

عمر سرفراز چیمہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کی سیاست اور جمہوریت میں جدت پیدا کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی وہ سیاسی جماعت ہے جس نے پاکستان کی سیاست اور جمہوریت میں جدت پیدا کی ہے۔

Advertisement

سابق گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ روائتی سیاسی جماعتیں ملک دشمن عناصر کی غلامی، آمرانہ مزاج  اور ایک دوسرے سے کرپشن لوٹ مار میں آگے بڑھنے کے نئے فارمولے بنانے میں مہارت حاصل کرتی رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 سال بعد پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جس میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ لی، ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے، فیصلے میں کہا گیا ہےکہ کیوں نہ ان کے ممنوعہ فنڈز ضبط کیے جائیں، الیکشن کمیشن دفتر قانون کے مطابق باقی کارروائی بھی شروع کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version