موٹرولا کی جانب سے ریزر2022 اورایکس 30 کی تقریب رونمائی کا انعقاد نہیں کیا جاسکا

موٹرولا نے 2 اگست کی شام اپنے مقبول ترین فونز اور دیگر ڈیوائسز کی رونمائی کی تقریب نہ صرف منسوخ کردی بلکہ ابھی تک نئی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ موٹرولا 2 اگست کوچائنا میں ایک تقریب کا انعقاد کرنے جارہا تھا جس میں کمپنی کے اسمارٹ فون موٹو ایج ایکس 30 پرواور ریزرکے ساتھ دیگر ڈیوائسزکو لانچ کیا جانا تھا۔
تاہم موٹرولا کی طرف سے اس اہم تقریب کی منسوخی وجہ سامنے نہیں آئی ہے اور نہ ہی کسی نئی تاریخ کا اعلان ابھی تک کیا گیا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ موٹرولا کی جانب سے یہ اعلان امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے متوقع دورہ تائیوان سے قبل سامنے آیا جس نے ایشیائی خطے میں کشیدگی میں اضافہ کردیاہے۔
اسی تناظر میں موٹرولا اور لیونوموبائل کے جنرل منیجرچن جن کی چائنا کے فیس بک ویبو پر ایک پوسٹ سے ایونٹ کی منسوخی کی تصدیق کی۔ اب صارفین موٹرولا کی جانب سے ان شانداراسمارٹ فونزریزر2022 اورموٹو ایکس 30 پرواور دیگر ڈیوائسز کے لانچ کے لئے نئی تاریخ اور تفصیلات کا انتظار کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News