Advertisement

عمران خان نے قوم کو ایمانداری اور احتساب کے نام پر دھوکا دیا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے قوم کو ایمانداری ، شفافیت اور احتساب کے نام پر پر دھوکا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے نے ثابت کردیا کہ عمران نیازی کی اصل حقیقت کیا ہے،دراصل وہ ایک مکار آدمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 سال سے عمران نیازی نے اس کیس کے فیصلے میں تاخیر کے لئے تمام حربے اپنائے،اس سلسلے میں انہوں نے 9 پٹیشنز ہائی کورٹ میں دائر کیں جب 50بار التواء مانگا گیا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے اپنی رضا مندی سے جان بوجھ کر غلط حلف نامے جمع کرائے اور یہ اس بات کا ثبوت ہےکہ پی ٹی آئی بغیر کسی شک کے غیر ملکی فنڈڈ پارٹی ہے۔

وزیر اعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ کئی دہائیوں تک عمران نیازی دیانتداری،شفافیت اور احتساب کے نام پر عوام کو گمراہ کرتا رہا،فارن فنڈنگ کیس کے فیصلہ نے اس کا یہ بھانڈا پھوڑ دیا اور اب اتحادی حکومت اسے منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version