Advertisement

وزیرخارجہ کی گولڈ میڈل جیتنے پر نوح دستگیر بٹ کو مبارک باد

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نیا ریکارڈ قائم کرنے پر نوح دستگیر بٹ کو مبارک باد دی گئی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دولت مشترکہ کھیلوں میں نیا ریکارڈ قائم کرنے پر نوح دستگیر بٹ کو مبارک باد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں وزن اٹھانے کے مقابلوں میں طلائی تمغہ لے کر ملک کا نام روشن کیا۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شاہ حسین شاہ اور نوح دستگیر بٹ جیسے جوان پاکستان کا اصل چہرہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتا ہوں کہ پاکستان کے کھلاڑی عالمی مقابلوں میں اپنی کامیابیوں کا یہ تسلسل نہ صرف جاری رکھیں گے بلکہ ملک کے لئے مزید تمغے بھی جیت کر لائیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ویٹ لفٹر نوح دستگیر نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر دی۔

 پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے 109 کلو گرام کیٹیگری میں نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا، انہوں  نے 109 کلو گرام کیٹگری میں سنیچ میں پہلی کوشش میں 170 کلوگرام وزن اٹھایا۔

نوح بٹ نے دوسری کوشش میں 173 کلوگرام وزن اٹھایا، تیسری کوشش میں پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر نے 174 کلو گرام وزن اٹھا کر پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا اور نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

کامن ویلتھ گیمز میں 109 کلو گرام کیٹیگری کے مقابلوں میں بھارت،آسٹریلیا، انگلینڈ اور کنییڈا کے ویٹ لفٹرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کے لیے کامن ویلتھ گیمز میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ویٹ لفٹنگ ہال  پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version