Advertisement

شہبازگِل کی ضمانت کی درخواست مسترد

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد

بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گل اشتہاری قرار

تحریکِ انصاف کے رہنما شہبازگِل کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔ ملزم شہبازگل پراداروں کو بغاوت پراکسانے کا الزام عائد تھا۔

شہبازگل کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

گذشتہ روز اسلام آباد کی مقامی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کی درخواست ضمانت پردونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے درخواست ضمانت پر سماعت کی جبکہ دوران سماعت انسپکٹرارشد ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔

Advertisement

شہبازگَل کی جانب سے ان کے وکیل برہان معظم ایڈووکیٹ اور اسپیشل پراسیکیوٹر راجارضوان عباسی نے سماعت کے دوران دلائل دیے۔

شہبازگل کے وکلا کو 161 کے بیانات دیکھنے کا حکم جاری کیا گیا تھا جس کے بعد ملزم شہباز گل کے وکیل برہان معظم نے مقدمہ کا متن پڑھا اوردلائل دیے کہ فورسزکے آفسران پر تقسیم کرنے کا الزام لگایا گیا۔

دورانِ سماعت کمرہ عدالت میں شہباز گل کے بیان اور اینکر کے سوال سے متعلق ویڈیو بھی چلائی گئی۔

وکیل شہبازگِل نے دلائل دیے کہ شہباز گل نے اس ٹوئیٹ پر سزا کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کو بغاوت کہا گیا وہ بغاوت ہے کہاں؟ شہبازگل ایک ایک پڑھا لکھا شخص ہے۔ شہباز گل کو تین دفعہ یو ایس اے کا بیسٹ آف پروفیسر کا ایوارڈ ملا ہے۔ اگر ہمت ہے تو غداروں کو نکال باہر کریں۔

وکیل برہان معظم نے کہا کہ شہبازگل نے فوج کو ہمارے سر کا تاج کہا ہے۔ اسٹریٹجک سیل جس قسم کی مہم چلا رہا ہے ، الٹا ان کے گلے پڑے گا۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ عمران خان اور اس کی جماعت ان شہدا کے خلاف ہو۔ شہباز گل نے جو کہا وہ فوج کے خلاف نہیں تھا بلکہ ان کو بتانے کے لیے کہا تھا کہ دیکھو کیا ہو رہا ہے۔

شہباز گل کی درخواست ضمانت پرملزم کے وکیل نے دلائل مکمل ہونے کے بعد اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے دلائل کا اغازکیا۔

Advertisement

پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے دلائل میں کہا کہ مقدمہ کے متن میں جو الفاظ ہیں وہ کبھی کسی نے استعمال نہیں کیے۔ ملزم نے بیوروکریسی کے متعلق الفاظ استعمال کیے۔ بیوروکریسی حکومت کی مشینری ہوتی ہے اس کو کہا گیا حکومت کا حکم نہ مانو۔

راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ بیوروکریسی اگر حکومت کے کام نہیں کرے گی تو کون کرے گا۔ ملزم کے الفاظ نے پاک فوج میں بغاوت کی کوشش کی۔ ملزم نے پاک فوج کو سیاست میں ملوث کرنے کی کوشش کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version