نئی حلقہ بندیوں کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

غلام محمد ڈوگرکیس میں الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں فریق بننے کی درخواست
ملک میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ملک میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ آپ کی طرف سے حلقہ بندیوں کو رکوانے کیلئے درخواست دی گئی تھی۔ نئی حلقہ بندیاں تو ہو چکی ہیں۔
وکیل تحریک انصاف فیصل چوہدری نے جواب دیا کہ 3 اگست فائنل نوٹیفکیشن بھی ہوچکا ہے۔
جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ پھر اپ نئی درخواست دیں گے یا اس میں ترمیم کریں گے۔
وکیل پی ٹی آئی فیصل چوہدری نے کہا کہ حلقہ بندیاں ائین و قانون کے مطابق نہیں ہوئیں۔ آئین و قانون کے برخلاف نوٹیفکیشن کوئی معنی نہیں رکھتا۔
وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں اور نوٹی فکیشن کو چیلنج کریں گے۔ حلقہ بندیوں کو چیلنج کرنے کی نئی درخواست یا ترمیمی دائرکرنے کیلئے مہلت دی جائے۔
سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے وکیل کی استدعا پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
دوسری جانب الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

