Advertisement

بجلی چوروں کے خلاف پولیس ایف آئی آر درج نہیں کرسکے گی

بجلی چوروں

اسلام آباد (محمداویس) پولیس خود بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کرسکے گی،بجلی تقسیم کار کمپنی کے گریڈ 18کا مجاز افسر لکھ کردے گا تو ہی ایف آئی آر درج ہوگی۔

جمعرات کو سینیٹ میں قومی اسمبلی سے پاس ہونے والا بل پاکستان پینل کوڈ (ترمیم) بل 2022 ایوان میں پیش کیا جس کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔

پاکستان پینل کوڈ (ترمیم) بل 2022 میں بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی ہے، اس کے بعد پولیس خود سے بجلی چوری کی ایف آئی آر درج نہیں کرسکے گی۔

پاکستان پینل کوڈ  (ایکٹ)XLV آف 1860میں سیکشن 462-Oداخل کیاجائے گا، 462-O میں ہے کہ بجلی چوری کے ایف آئی آر درج کرنے کے لیے ضروری ہوگا کہ متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنی کے کم ازکم گریڈ18کا مجاز افسر تحریری طورپر پولیس کو لکھ کردئے کہ اس کے خلاف بجلی چوری کی ایف آئی آردرج کی جائے۔

بل کے اغراض و مقصد میں لکھا ہے کہ پولیس اس ایکٹ کی وجہ سے لوگوں کوحراساں کرتی ہے جس کے لیے  ضروری ہے کہ ڈیسکو کے گریڈ 18کے افسر لکھ کر پولیس کو دیں کے اس فرد کے خلاف بجلی چوری کی ایف آئی آر درج کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version