Advertisement

بول نیوز کے اینکر پرسن جمیل فاروقی سٹی کورٹ میں پیش

یوٹیوبر جمیل فاروقی

بول نیوز کے اینکر پرسن جمیل فاروقی کو سٹی کورٹ میں پیش کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں بول نیوز کے اینکر پرسن محمد جمال الدین عرف جمیل فاروقی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے جمیل فاروقی کو تین روزہ راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے جمیل فاروقی کو تین دن میں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تفتیشی افسر جمیل فاروقی کے اہل خانہ کو ان کی گرفتاری سے آگاہ کریں۔

ملزم کو اسلام آباد پولیس کے تفتیشی افسر میاں شہباز نے عدالت میں پیش کیا۔

Advertisement

تفتیشی افسر نے عدالت سے کہا کہ ملزم کے خلاف رمنا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہوا ہے راہداری ریمانڈ دیا جائے۔ ملزم کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنا ہے۔

عدالت نے کہا کہ ملزم نے کسی قسم کے تشدد کی کوئی شکایت نہیں کی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف رمنا پولیس اسٹیشن مقدمہ درج ہے۔

ملزم جمیل فاروق نے بتایا کہ دوران حراست اہل خانہ کو اطلاع کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

‏عدالت نے جمیل فاروقی کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے اور ملزم کے اہلخانہ کو گرفتاری سے متعلق اطلاع دینے ہی ہدایت کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version