Advertisement

والدین کی طلاق کے سبب اسلامی طرز کی زندگی گزارنے کا موقع نہیں ملا، بیلا حدید

فلسطینی نژاد امریکی ماڈل و اداکارہ بیلا حدید نے انکشاف کیا ہے کہ والدین کی طلاق کے سبب اسلامی طرز کی زندگی گزارنے کا موقع نہیں ملا۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے سب سے بڑے پچھتاوے اور نسل پرستی کا نشانہ بننے سے متعلق بات کی ۔

انہوں نے بتایا ہے کہ بچپن میں والدین کی طلاق کے سبب وہ کیلیفورنیا میں رہیں، اُنہیں اس دوران اسلامی تعلیم سیکھنے اور اسلامی طرز کی زندگی گزارنے کا موقع نہیں ملا۔

امریکی ماڈل کا کہنا تھا کہ وہ فلسطین کی ثقافت سے بھی دور رہیں جس کا اُنہیں پچھتاوا ہے۔

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ مجھے ایک عرب طالبہ ہونے کی وجہ سے اسکول میں نسل پرستانہ نام سے پکارا جاتا تھا۔

بیلا حدید نے بتایا کہ میں نے اسکول میں ساتھی طالبِ علموں کی جانب سے برے رویئے کا سامنا کیا، میں اسکول میں خود کو تنہا اور اداس محسوس کیا کرتی تھی۔

یاد رہے کہ بیلا حدید فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور مظالم کو اجاگر کرنے اور اس موضوع پر سب سے زیادہ بولنے والی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version