Advertisement

اب شیاؤمی ہیڈ بینڈ کی بدولت گھریلو اشیا کو کنٹرول کرنا ممکن

فون اور ٹیبلٹ کے دنیا کے اہم کھلاڑی شیاؤمی نے ہوم پراڈکٹ ٹیکنالوجی میں بھی قدم رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک مائی جو ہیڈ بینڈ کا اعلان کیا ہے جس سے گھریلو اشیا کو کںٹرول کرنا بہت آسان ہوجائے گا۔

لیکن ٹھہریے کہ اس برقی دماغی پٹی کی بدولت آپ دماغی قوت سے اشیا قابو کرسکتے ہیں۔ یہ ہیڈ بینڈ دماغی لہروں کو پڑھے گا اور سوچے جانے والے الفاظ کو احکامات میں ڈھالے گا۔

تاہم اس کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق شیاؤمی کی یہ پراڈکٹ اب تک کئی ایوارڈ جیت چکی ہے۔ شیاؤمی نے بتایا کہ اس سے نہ صرف اسمارٹ ہوم کی اشیا، روشنیاں اور دیگر اشیا کنٹرول کرسکیں گے بلکہ یہ نظام آپ کی دماغی صلاحیت کا جائزہ بھی لیتا رہے گا اور کئی مریضوں کے لیے بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

Advertisement

کمپنی کے مطابق جو شخص اس پٹی کو سر پر پہنے گا اس کے دماغ کے تین مقامات سے سگنل پڑھے جائیں گے اور ان میں چھپی ہدایات کو عملی جامہ پہنائے گا۔

تاہم اب تک اس کی تجارتی پیمانے پر تیاری اور دیگرتفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version