Advertisement

تونسہ میں سیلاب، ڈی جی خان نے فوج سے ہیلی کاپٹر مانگ لئے

سیلاب

تونسہ میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے، ڈی جی خان نے فوج سے ہیلی کاپٹر مانگ لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تونسہ میں سیلاب نے اپنے راستے میں آنے والی بستیوں کو نشانہ بنایا، شدید بارشوں و سیلاب سے بستی مندرانی اور بستی کیچل میں سیکڑوں لوگ پھنس گئے۔

شہریوں میں بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں جن کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہے، فوج فوری طور پرعملہ سمیت ایک عدد ہیلی کاپٹر فراہم کرے۔

ڈی جی ڈیرہ غازی خان نے کورپس 2 کنٹونمنٹ ملتان کو خط لکھ دیا ہے۔

بلوچستان میں سیلابی صورتحال

Advertisement

دوسری جانب پروونشل ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق آج سے 16اگست تک پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھاربارش جب کہ 18اگست تک ڈی جی خان کے برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ  تمام اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ندی نالوں میں پانی کی سطح کا جائزہ لیا جائے۔

علاوہ ازیں بلوچستان میں بارشوں کے نئے اسپئیل کے بعد سبی وگردونواح می وقفے وقفے کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے بعد سبی شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارشوں نے مزید سیلابی صورت حال پیدا کردی جبکہ ندی نالوں میں بھی طغیانی آگئی ہے۔

قلعہ عبداللّٰہ میں پانی کے دباؤ سے تین ڈیم ٹوٹ گئے اور سیلابی ریلے مختلف علاقوں میں داخل ہوگئے جس کے باعث لوگ پھنس گئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پیر علی زئی گاؤں میں 25 بچوں کو سیلابی ریلے سے نکال لیا گیا جبکہ سیلاب سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

Advertisement

مون سون کے پے درپے اسپیل، موسلا دھار بارشوں نے سندھ اور بلوچستان میں تباہی مچادی، تھر پارکر اور بدین میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق، قلعہ عبداللہ میں ڈیم ٹوٹ گیا، سیلابی ریلے میں ٹریکٹر ٹرالی اور بجلی کے درجنوں پول بہہ گئے جب کہ 2 افراد چل بسے، 20 لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version