Advertisement

امیر مقام کا شانگلہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے شانگلہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کادورہ کیا جہاں ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے انہیں سیلاب کے نقصانات اور بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور ان کی املاک کے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

امیر مقام نے کروڑہ کے مقام پر آر ایچ سی کی تباہ شدہ عمارت کا جائزہ لیا اور شاہ پور کانا روڈسمیت تباہ شدہ شاہراہوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔

وزیراعظم کے مشیر نے این ایچ اے اہلکاروں کو شاہراہوں پر آمدو رفت ہر صورت ممکن بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر امیر مقام نے بجلی کی ترسیل کو بھی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے جبکہ انہوں نے بشام میں سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے دو نوجوان بھائیوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

Advertisement

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور انجینئر امیر مقام نے لواحقین کو وفاقی حکومت کی جانب سے فی کس دس لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کیساتھ ہیں۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی کا ریسکیو آپریشن جاری

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہے۔

سیلاب ملک بھر میں مزید 119 زندگیاں نگل گیا، تعداد 1033 ہو گئی

سیلاب ملک بھر میں مزید 119 زندگیاں نگل گیا، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 1033 ہو گئی۔

Advertisement

اين ڈى ايم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے میں 71 افراد زخمى ہوئے، 14 جون سے اب تک ملک بھر میں 1033 افراد زندگى کى بازى ہار چکے، بلوچستان میں 238، کے پى 226، آزاد کشمير میں 38 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اين ڈى ايم اے کے مطابق ملک بھر میں 456 مرد، 207 خواتين اور 348 بچے جاں بحق ہوئے، ملک بھر میں اب تک زخميوں کى مجموعی تعداد بھی 1527 ہو گئى ہے، صوبہ سندھ زخمى افراد میں سرفہرست ہے ، تعداد 1009 تک پہنچ گئى، کے پى میں 282، پنجاب میں 105، بلوچستان میں 106 افراد زخمى ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version