Advertisement

دشمن کی ہر سازش کو عوام کی حمایت سے ناکام بنائیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ دشمن کی ہر سازش کو عوام کی حمایت سے ناکام بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ کو آئی جی پولیس کی جانب سے سکیورٹی امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبہ بھر  میں سیکیورٹی اقدامات کو مزید موثر بنایا گیا ہے اور  شہر کے سیکورٹی پلان کا از سر نو جائزہ لیکر مزید بہتر کیا جارہا ہے۔

‘دہشتگرد لوگوں کو ٹارگٹ کر کے اپنے مقاصد پورے کرنا چاہتے ہیں’

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ملک دشمن عناصر یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کے ذریعہ اپنی موجودگی ثابت کرنا چاہتے ہیں جبکہ دہشت گرد عناصر معصوم غریب اور بے گناہ لوگوں کو ٹارگٹ کر کے اپنے مزموم مقاصد پورے کرنا چاہتے ہیں۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز ملک دشمن عناصر سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، دشمن کی ہر سازش کو عوام کی حمایت سے ناکام بنائیں گے۔

عبدالقدوس بزنجو نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

‘بلوچستان کے عوام کا جزبہ حب الو طنی ناقابل شکست ہے’

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ عوام صوبہ بھر میں یوم آزادی کی تقریبات بھرپور طریقے سے منانے کے لیۓ تیار ہیں، بلوچستان کے عوام کا جزبہ حب الو طنی ناقابل شکست ہے۔

قائم مقام گورنر جان محمد جمالی اور پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور خلیل جارج بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version