Advertisement

اشتہاری سلمان شہبازکےاثاثےمنجمد کرنےکیخلاف درخواست پرسماعت ملتوی

منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری سلمان شہبازکے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست پرسماعت ملتوی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی اسپیشل کورٹ سنٹرل میں منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری سلمان شہباز کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسپیشل کورٹ سنٹرل کے ڈیوٹی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کرسٹل پلاسٹک لمیٹڈ کے اعتراض پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ سلیمان شہباز کے درخواست گزار کمپنی میں شیئرز ہیں جن کا ڈائریکٹرز اور دیگر افراد سے کوئی تعلق نہیں۔

وکیل درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ کرسٹل پلاسٹک ایک خود مختار نجی ادارہ ہے۔ عدالتی حکم پر ایف ایف آئی نے درخواست گزار کمپنی کے تمام اکائونٹس منجمد کردیے ہیں۔

Advertisement

اسپیشل سنٹرل کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے بعد کمپنی کے روزانہ کے امور نمٹانے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔

دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ درخواست گزار کمپنی کے منجمد کیے گئے بنک اکائونٹس کو بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے درخواست کو 7 ستمبر تک ملتوی کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version