Advertisement

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں انٹراکورٹ اپیل پروفاقی سیکرٹری داخلہ کوجواب کیلئےمہلت

جیلوں میں بندقیدیوں کوسہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

عدالت نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں انٹراکورٹ اپیل پروفاقی سیکرٹری داخلہ کوجواب کیلئےمہلت دے دی۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو جواب کیلئے 5 اکتوبر تک کی مہلت دی۔

جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے مراد راس کی اپیل پر سماعت کی۔

ایف آئی اے کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹرمیاں عامراقبال نے جواب جمع کروایا۔

Advertisement

جسٹس علی باقرنجفی نے استفسارکیا کہ کیا وفاقی سیکرٹری داخلہ کا جواب آگیا ہے؟

وکیل وفاقی حکومت نے جواب دیا کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ کا ابھی جواب نہیں آیا اس کیلئے مہلت دیدیں۔

عدالت نے ایف آئی اے کا جواب اپیل کنندہ مرادراس کے وکلاء کو فراہم کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

انٹرا کورٹ اپیل میں فیڈریشن، ایف آئی اے اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے میاں عامر اقبال کو فریق بنایا گیا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سنگل بینچ کا 24 اگست کو پٹیشن خارج کرنے کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں تھا۔

اپیل میں کہا گیا کہ موجودہ حکمران ایف آئی اے کے ذریعے سیاسی مخالفین کو ہراساں کر رہی ہے۔ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے اگلے روز وزیر داخلہ نے اسی فیصلے کی روشنی میں ایکشن لینے کا اعلان کیا۔

اپیل میں یہ بھی کہا گیا کہ وزیرداخلہ نے ایف آئی اے اور دیگر اداروں کو الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہے گئے “غیر قانونی اکاونٹس” پر تحقیقات کا حکم دیا۔ الیکشن کمیشن نے ایف آئی اے کو یہ معاملہ نہیں بھیجا۔ ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے ارکان کو نشانہ بنانے کے لیے سیاسی مہم چلاتے ہوئے طلبی کے نوٹسز جاری کئے۔

Advertisement

اپیل کنندہ  نے مؤقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے 20 اگست کو اپیل کنندہ کو نوٹس جاری کیا۔ استدعا ہے کہ لاہورہائیکورٹ طلبی کا نوٹس اور انکوائری کو کالعدم قرار دے۔ عدالت ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز کو تادیبی کارروائی سے روکے اورعدالت حتمی فیصلے تک طلبی کے نوٹس پر حکم امتناعی جاری کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version