Advertisement

وزیراعظم کے بیٹےسلیمان شہبازکے مزید 13 اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم

عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہبازکے مزید 13 اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسپیشل کورٹ سنٹرل لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کے نیشنل بنک میں موجود مزید 13 اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ العربیہ شوگرملز، رمضان شوگرملز، چنیوٹ پاورلمیٹڈ، شریف فیڈ ملز، یونی ٹاس اسٹیل کے اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں۔

عدالتی حکم پرسلیمان شہباز کے اکائونٹس منجمد نہ کرنے پر بنک افسروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔

عدالت نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر کیوں نہ بنکوں کے افسران کیخلاف فوجداری کارروائی کی جائے۔

Advertisement

عدالت نے بنکوں کے افسران کو 17 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

تحریری حکم میں عدالت میں کہنا تھا کہ بنکوں کو اشتہاری ملزمان کے اکائونٹس منجمد کرنے کا واضح حکم دیا گیا تھا۔ عدالتی حکم سے متعلق تفتیشی افسر نے بھی بنکوں کو آگاہ کیا تھا۔

عدالتی تحریری حکم میں یہ بھی کہا گیا کہ بنکوں نے عدالتی حکم پر عمل کرنے کی بجائے اشتہاری سلیمان کے اکائونٹس کی تفصیلات فراہم کر دیں۔ بنکوں کے افسران عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہے۔

عدالت نےتحریری حکم میں مذید کہا کہ اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے شہباز شریف اور حمزہ کی بریت کی درخواست پر جواب جمع کروائیں۔ اے ڈی سی آرچنیوٹ نے اشتہاری سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کی جائیدادوں کی قرقی رپورٹ پیش کردی۔

اسپیشل جج سنٹرل اعجاز حسن اعوان نے 4 صفحات کا تحریری حکم جاری کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version