Advertisement

شریف برادران کا سارا خاندان ہی فراڈ ہے، مونس الہٰی

مونس الہٰی

مونس الہٰی نے کہا ہے کہ شریف برادران کا سارا خاندان ہی فراڈ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیو لیک پر سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کا ردعمل سامنے آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں مونس الہٰی نے کہا کہ مجھے مریم نواز اور شہباز شریف کی بات سن کر حیرت ہوئی۔

سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ سارا خاندان ہی فراڈ ہے، چوہدری پرویز الہٰی نے خراب تو ان کا وزیر اعلیٰ بن کر ہونا تھا، اللہ پاک نے ہم سب کو بچا لیا۔

مبینہ آڈیو لیک ، شہباز شریف کے بھارت سے خفیہ تعلقات بے نقاب

شہباز شریف کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی، بھارت سے خفیہ تعلقات بے نقاب ہوگئے۔

تفصیالت کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے منسوب کردہ ایک آڈیو لیک منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک سرکاری افسر مبینہ طور پر شہباز شریف سے ان کی بھتیجی مریم نواز شریف کی سفارشوں کے حوالے سے گفتگو کرتے سنائی دے رہے ہیں۔

Advertisement

مبینہ آڈیو میں سرکاری افسر نے شہباز شریف کو مریم نوازشریف کی جانب سے اپنے داماد راحیل کیلئے بھارت سے پاور پلانٹ امپورٹ کرنے سے متعلق سفارش کے حوالے سے آگاہ کیا۔

شہباز شریف نے مریم کے داماد کیلئے سرکاری افسر پر دباؤ ڈالا جس پر سرکاری افسر نے کہا کہ سر یہ کام بہت مشکل ہے، پہلے یہ ای سی سی میں جائے گا پھر کابینہ میں آئے گا ، اس پر شدید ردعمل آنے کی توقع ہے، یہ ہمارے گلے پڑجائے گا۔

سرکاری افسر نے کہا کہ مریم نواز شریف نے 2 کام میرے ذمہ لگائے تھے، ایک تو کسی سوسائٹی میں گرڈ اسٹیشن کیلئے کہا تھا وہ تو ہم کررہے ہیں جس پر شہباز شریف نے افسر سے کہا کہ نے کہا کہ وہ تو نیشنل وےمیں ہوجائے گا اسے کروادیں لیکن انڈیا سے مشنری لانا یہ مشکل کام ہے، چپکے سے بھی نہیں کرسکتے ، ای سی سی میں ڈسکس ہوگا تو مسئلہ بنے گا، آپ طریقے سے پہلے انہیں آگاہ کردیں پھر میں انہیں سمجھادوں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version