Advertisement

عمران خان کے مظفر آباد جلسے سے خطاب پر ترجمان جے یو آئی کی تنقید

عمران خان کے مظفر آباد جلسے سے خطاب پر ترجمان جے یو آئی نے شدید تنقید کی ہے۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ نااہل نیازی کشمیر فروش ہے، اس نے کس بے شرمی اور ڈھٹائی سے کشمیریوں سے خطاب کیا؟

اسلم غوری کا کہنا تھا کہ نااہل نیازی نے کشمیر کا سودا ٹرمپ کے ساتھ کیا، ایسا نااہل ہے جسے عوامی جذبات سے کھیلتے ہوئے کوئی حیاء نہیں آتی۔

 انہوں نے کہا کہ نیازی اب تک جلسے کرکے اقتدار کے خاتمہ کا ماتم کررہا ہے اور یہ ماتم اس کو موت تک کرنا پڑے گا، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے فاٹا کو متنازعہ بنایا، یہ کشمیریوں اور فاٹا کا بھی مجرم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے کہا تھا کہ مودی الیکشن جیت گئے تو کشمیر اور امن پر بات چیت آگے بڑھ سکتی ہے، مودی کی جیت کی دعائیں کرنے والا اب مگرمچھ کے آنسو بہا رہا ہے۔

Advertisement

ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے نیازی کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جائے کہ علی امین گنڈہ پور جیسا شخص وزیر برائے امور کشمیر و گلگت  تھا۔

 ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور جیسے شخص کو وزیر کشمیر مقرر کرنا، اس سے بڑھ کر کشمیریوں کی کوئی توہین نہیں ہوسکتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version