Advertisement

جیکب آباد؛ سیشن جج کےدورے کے دوران متاثرین نے انتظامیہ کے پول کھول دیے

جیکب آباد سیلاب متاثرین

جیکب آباد؛ سیشن جج کےدورے کے دوران متاثرین نے انتظامیہ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔

تفصیلات کے مطابق سیشن جج عبدالغفورکلہوڑو نے تحصیل ٹھل کی ہیڈ کوارٹرمیں اسپتال اور ٹینٹ سٹی کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پرسول میجسٹریٹ اسٹنٹ کمشنر ٹھل اور مختیارکارٹھل سیشن جج کے ہمراہ تھے۔

متاثرین سیلاب نے سیشن جج سے ملاقات کے دوران انتظامیہ کی کارکردگی سے متعلق شکایات کے انبار لگا کران کے پول کھول دیے۔

Advertisement

 تعلقہ اسپتال میں ایکسرے مشین جنریٹرغیر فعال ہونے پرسیشن جج عبدالغفورکلہوڑونے برہمی کا اظہار کیا اورتعلقہ اسپتال میں ڈاکٹرزکی غیر حاضری پر سیشن جج کی جانب سے شوکاز نوٹس دینے کا حکم دیا۔

سیشن جج نے واٹر سپلائی اسکیم اور پبلک ہیلتھ آفس کا بھی دورہ کیا اورشہر میں ڈرینج سسٹم فوری طورپر بحال کرنے کا حکم دیا۔

سیشن جج کی آمد کا سن کر سیلاب متاثرین کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی اورمتاثرین نے ان سے شکایت کی۔

متاثرہ خاتون نے جج کے سامنے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ بیس روزسے دھوپ پر چارپائی سے سایا بنا کر زندگی گزارنے پرمجبورہیں۔

Advertisement

سیشن جج نے انتظامیہ کو حکم دیا کہ اسٹننٹ کمشنراورمختیار کاردو گھنٹوں کے اندرسیلاب متاثرین کو خیمے اور تمام سہولیات فراہم کرے۔

انھوں نے کہا کہ سول مجسٹریٹ مختلف اوقات میں اسپتال کا دورہ کرے گا اور رپورٹ دے گا۔

سیشن جج نے اسٹنٹ کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کے انتظامیہ متاثرین کو سہولت فراہم کرنے میں ناکام بن چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version