Advertisement

بلوچستان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا

آٹے کی فراہمی

کے پی میں رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا آغاز

بلو چستان میں آٹے کا بحران مزید شدت اختیار کرنے لگا اور فلورملز مالکان نے ہڑتال کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کی جانب سے فلور ملز کو سرکاری گندم کی فراہمی کے باوجود صوبے بھر میں گندم اور آٹےکا بحران بدستور برقرار ہے۔

کوئٹہ میں فلورملز مالکان نے محکمہ خوراک کے رویے اورگندم کی عدم فراہمی کے خلاف ملز کو تالے لگا دیے ہیں۔ ہڑتال کے باعث کوئٹہ کے علاوہ نوشکی، مستونگ، پشین اورمچھ میں آٹے قلت پیدا ہوگئی ہے  اور فی کلو آٹا 125 روپے تک فروخت ہونے لگا۔

شہری کا کہنا ہے کہ ہماری پریشانی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ہمیں سمجھ نہیں آرہی ہے کہ ہم کہاں جائیں اور کس سے فریاد کریں، ہمارا کوئی سننے والا نہیں۔

فلورملز ایسوسی ایشن رہنماوں کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک  فلورملز کا ماہانہ گندم کا کوٹہ ریلیز نہیں کررہا، سیکریٹری خوراک  نے فی فلور مل 300 گندم بوریاں دینے کا اعلان کیا ہے، جو ناکافی ہے۔

Advertisement

ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا ہےکہ بلوچستان میں گندم کی ماہانہ ضرورت 16 لاکھ بوری گندم ہے، بلوچستان میں طلب کے مطابق گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

دوسری جانب سندھ میں ایک طرف سیلاب تو دوسری طرف مہنگائی کا طوفان برپا ہوگیا ہے۔ شہر قائد میں 10کلو چکی آٹے کا تھیلا 1250روپے تک جا پہنچا۔ شہریوں کا کہنا ہے اس مہنگائی میں ایک وقت کا کھانا کھانا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version