Advertisement

سیلاب متاثرین کو حکومت کی نئی پالیسی کے مطابق مالی امداد فراہم کی جائے، محمود خان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

محمود خان نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو حکومت کی نئی پالیسی کے مطابق مالی امداد فراہم کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت سیلابی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ نے صوبے میں حساس مقامات پر حفاظتی بند اور فلڈ پروٹیکشن والز کی تعمیر کے لیے منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پیشگی اطلاع کے باعث 3.5 لاکھ سے زائد افراد کا گھروں سے انخلاء کیا گیا، بروقت انتظامات اور عوامی انخلاء کے باعث نقصانات کم ہوئے۔

بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ ممکنہ وبائی صورتحال کے پیش نظر متاثرین کو کلورینیشن ٹیبلیٹس اور مچھر دانیاں فراہم کر رہے ہیں۔

محمود خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کو حکومت کی نئی پالیسی کے مطابق مالی امداد فراہم کی جائے، کوشش ہے کہ آئندہ کسی بھی سیلابی صورتحال میں نقصانات کم سے کم کر سکیں ۔

Advertisement

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پشاور: امدادی اشیاء کی تقسیم میں شفافیت یقینی بنائی جائے، غیر مستحقین میں ریلیف اشیاء کی تقسیم برداشت نہیں کی جائے گی۔

بارشیں اور سیلاب؛ 3 لاکھ سے زائد گھر تباہ، 1191 اموات

ملک بھرمیں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث 3 لاکھ سے زائد گھر تباہ ہوچکے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اورسيلاب سے مزيد 27 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد ایک ہزار 191 ہوگئی ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں اورسيلاب سے سندھ میں مجموعی طور پر 422 اموات ہوئیں جبکہ بلوچستان میں 253، خيبرپختونخوا میں 264، پنجاب میں 188 ، گلگت بلتستان میں 22 اور آزاد کشمیر میں  41 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ملک بھر میں بارشوں اورسيلاب سے مزید87 افراد زخمى بھی ہوئے جس کے بعد زخمیوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 641 ہوگئی ہے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اورسيلاب سے 3لاکھ 72 ہزار823گھر تباہ ہوئے جبکہ جزوى طور پر7لاکھ 33 ہزار 536 گھروں کو نقصان پہنچا۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 243 پلوں اور 173 دکانوں کو حاليہ بارشوں سے نقصان پہنچا جبکہ 5063 کلو ميٹر سڑک بھی متاثر ہوئی۔

این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ ملک بھر میں 7 لاکھ 31 ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version