Advertisement

بجلی چوری کا مقدمہ، تیسری جماعت کے طالبِ علم کی عبوری ضمانت منظور

سانحہ نو مئی

پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف نو مئی کے چھ مقدمات کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی

لاہور کی مقامی عدالت نے بجلی چوری کے مقدمہ میں ملوث تیسری جماعت کے طالبِ علم کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ 

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت لاہورمیں بجلی چوری کے مقدمے میں ملوث تیسری جماعت کے طالبعلم کی عبوری ضمانت  سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزم بچے کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی سیشن عدالت نے تھانہ مصری شاہ کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد نے 9 سالہ فلک شیر کی عبوری ضمانر کی درخواست پر سماعت کی۔

Advertisement

عدالت میں بچے کو ارشد علی جنجوعہ ایڈووکیٹ نے ضمانت کیلئے پیش کیا۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ بچے پرالزام لگایا گیا ہے کہ اس نے بجلی چوری کرنے کے لیے کھمبے پر تار لگا رکھی تھی۔

درخواست گزار کے وکیل نے یہ مؤقف بھی اپنایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کیا اور درخواست گزار بچے کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ بے بنیاد مقدمہ میں طالب علم کو گرفتار کیے جانے کا خدشہ ہے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

چنیوٹ مائنزاینڈ منرلز ریفرنس

دوسری جانب احتساب عدالت میں چنیوٹ مائنز اینڈ منرلز ریفرنس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائرکی گئی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ سبطین خان مصروفیت کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

Advertisement

عدالت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالتی دائرہ اختیار پر دلائل آئندہ سماعت پر طلب کرلئے۔

عدالت نے سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی ، واضح رہے کہ سبطین خان نے عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کررکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version