Advertisement

چینی کی قیمت بڑھی توعوام مجھےمعاف نہیں کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف

اسپیشل سنٹرل عدالت لاہور میں سماعت کے دوران وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ چینی کی قیمت بڑھی توعوام مجھےمعاف نہیں کریں گے۔ 

اسپیشل سنٹرل عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور عدالت سے روسٹم پر بات کرنے کی اجازت چاہی، چس پر عدالت نے انھیں اجازدی۔

سماعت کے دوران شہبازشریف نے عدالت سے کہا کہ میری اسلام آباد میں اہم مصروفیات ہیں، اگراجازت ہو تو میں چلا جائوں؟ اس سے قبل میں ایک بات کہوں گا۔

انھوں نے کہا کہ میں نے بطور وزیراعلی پنجاب ایسے فیصلے کیے جس سے خاندان کے چینی کے کاروبار کو نقصان پہنچا۔ مجھے سفارش آئی کہ شوگر ملوں کو سبسڈی دوں لیکن میں نے انکارکردیا کیونکہ یہ پیسا پنجاب کے غریب عوام کا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اب مشکل ترین حالات میں مجھے اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ پارٹی قائد نے سیاست کو داؤ پر لگا کر ریاست کو بچانے کی ذمہ داری دی۔

Advertisement

شہباز شریف نے کہا کہ پٹرول کی قیمت اوپرجا رہی ہے، ملک میں سیلاب ہے، ہمارے لیے اب ایک ایک ڈالر قیمتی ہے۔ لیکن میں نے چینی کی ایکسپورٹ سے انکار کیا کیونکہ چینی کی قیمت بڑھی توعوام مجھے معاف نہیں کریں گے۔

وزیراعظم نےکہا کہ زر مبادلہ آتا کسے اچھا نہیں لگتا؟ لیکن میں عوام پر چینی مہنگی کرنے کا بوجھ نہیں ڈال سکتا۔ اگلے مہینے جب چینی کا سیزن شروع ہوگا تب ہم دیکھیں گے کہ ایکسپورٹ کا کیا کرنا ہے۔

عدالت سے اجازت ملنے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف اسپیشل کورٹ سنٹرل سے روانہ ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version