Advertisement

سندھ حکومت سے بحریہ ٹاؤن کا ماسٹرپلان، تعمیراتی نقشےاوردیگرتفصیلات طلب

سندھ ہائی کورٹ

عدالت نے سندھ حکومت سے بحریہ ٹاؤن کا ماسٹرپلان، تعمیراتی نقشےاوردیگرتفصیلات طلب کرلیں۔ 

سندھ ہائیکورٹ میں بحریہ ٹاون کراچی میں اپروو پلان کی خلاف ورزی اورغیرقانونی کے تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے سندھ حکومت سے بحریہ ٹاؤن کا ماسٹرپلان، تعمیراتی نقشےاوردیگرتفصیلات طلب کرلیں۔

عدالت نے کہا کہ بتایا جائے بحریہ ٹاون میں تعمیرات کی اجازت کون دیتا ہے؟ بحریہ ٹاؤن میں عمارتوں کے نقشے کون منظورکرتا ہے؟

عدالت نے تین ہفتوں میں چیف سیکریٹری، سیکریٹری بلدیات ،ڈی جی ایس بی سی اے اور دیگرسے رپورٹ طلب کرلی۔

سرکاری وکیل نے انکشاف کیا کہ بحریہ ٹاؤن کراچی میں ہونے والے تعمیرات کی ایس بی سی اے اور دیگر متعلقہ اداروں سے اجازت نہیں لی جاتی، بحریہ ٹاؤن اپنی حدود میں ہونے والی تعمیرات کے نقشے خود پاس کرتا ہے۔

Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے؟  ایس بی سی اے یا کوئی اور محکمہ چیک بھی نہیں کرتا؟

سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ نہیں بحریہ ٹاؤن والے تعمیرات خود کرتے ہیں، کسی بھی سرکاری محکمے سے اجازت نہیں لی جاتی۔

محمود اخترنقوی درخواست گزارنے مؤقف پیش کیا کہ بحریہ ٹاؤن میں ہونے والے تعمیرات غیرقانونی ہے، بحریہ ٹاون نے ریاست کے اندر ریاست بنائی ہے۔

وکیل درخواست نے مؤقف اپنایا کہ بحریہ ٹاؤن کو غیرقانونی تعمیرات سے روکا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version