خیرپورناتھن شاہ میں سیلاب؛ ڈی سی دادو اور دیگرکو ایک ہفتے کی مہلت

سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے 3 ارب ڈالر کے منصوبے منظور
خیرپورناتھن شاہ سے سیلابی پانی نہ نکالنے کے معاملے پرعدالت نے ڈی سی دادواوردیگرکو ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں سندھ ہائی کورٹ کے سرکٹ بنچ میں ضلع دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ سے سیلابی پانی نہ نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران دادو میں وزیراعظم کے دورہ اور ریلیف ورک پر بریفنگ کی وجہ سے ڈی سی دادو کی غیرحاضری پر سرکاری وکیل نے مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر دادو مرتضی علی شاہ و دیگر فریقین کو 1 ہفتے کی مہلت دے دی۔
عدالت نے حکم دیا کہ اگلے ہفتے تک کے این شاہ سے 60% پانی نکلنا چاہئے۔ کے این شاہ میں متاثرین کو ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
عدالت نے کہا کہ متاثرین میں ماسکیٹو نیٹ تقسیم کیے جائیں اور علاقے میں مچھر مار اسپرے کروایا جائے۔
عدالت نے 4 آکتوبر کو ڈی سی دادو مرتضی علی شاہ۔ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر جمن باہوٹو۔ چیف انجنیئر ایریگیشن کو رپورٹ کے ساتھ ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
اس سے قبل سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ 2 گھنٹوں میں ڈی سی دادو مرتضی علی شاہ پیش نہ ہوئے تو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔
سماعت کے دوران سخت برہمی کا اظہار کیا کہ توہین عدالت کے نوٹس ملنے کے باوجود ڈی سی دادو پیش نہ ہوئے۔
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے کہا کہ ڈی سی دادو، ڈی ایچ او اور ڈی جی ہیلتھ کو ذاتی طور پر پیش ہونا تھا کیوں پیش نہیں ہوئے۔
متعلقہ فریقین سے کوئی پیش نہیں ہوا۔ اے سی دادو عدالت میں پیش ہوئے۔
سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ ایک گھنٹے میں بتائیں ڈی سی دادو کیوں پیش نہیں ہوئے؟ ڈی سی دادو عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ایس ایس پی دادو کو حکم دیں گے کہ ڈی سی کو گرفتار کرکےعدالت میں پیش کیا جائے، ایک گھنٹے میں جواب دیں۔
عدالت نے اظہار برہمی کیا کہ خیرپورناتھن شاہ سے پانی کیوں نہیں نکالا گیا، آپ نے کوئی لائحہ عمل بنایا۔ یا 4 ہفتوں میں صرف فوٹو سیشن کیا ہے۔ خیرپور ناتھن سے پانی نکالنے کے لیے آپ نے کون سی مشینری لگائی اور کہاں لگائی۔
اے سی دادو نے جواب دیا کہ ہم مشینری نہیں لگا سکے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ پانی قدرتی طور پر نکل چکا ہے، آپ صرف فنڈز کھانے کے لیے بیٹھے ہیں، آپ کے پاس اور کچھ نہیں ہے۔ ڈی سی دادو 2 گھنٹوں کے دوران پیش نہیں ہوا تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔ میڈیکل کیمپس۔ مچھر مار اسپرے اور ادویات کی رپورٹ کہاں ہے۔ ڈی جی ہیلتھ کو بھی پیش ہونا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

