Advertisement

سندھ ہائی کورٹ میں گھروں کے سامنے کچراکنڈی کے قیام کیخلاف درخواست

سندھ ہائی کورٹ

غیرقانونی تعمیرات؛ کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور ایس ایس پی ملیر سے جواب طلب

سندھ ہائی کورٹ میں حاجی مرید گوٹھ گل بہارمیں گھروں کے سامنے کچراکنڈی کے قیام کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔

درخواست پرسماعت کے دوران درخواست گزارسے گھرکے مکمل دستاویزات طلب کرتے یوئے جسٹس سید حسن اظہررضوی نے ریمارکس دیے کہ کچرا اٹھانا اداروں کی ذمہ داری ہے مگر آپ کو دستاویزات پیش کرنا ہوں گی۔ شہرسے کچرا اٹھانا چاہیے۔

عدالت نے کہا کہ گیس، بجلی، پانی اور دیگر دستاویزات پیش کریں پھر حکم نامہ جاری کریں گے۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار کے گھر کے قریب کچرا کنڈی بنا دی گئی ہے۔ وزیراعظم پورٹل ایپلیکیشن پر بھی متعدد بار شکایت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کچرا اٹھاتے وقت پانی، گیس اور بجلی کی لائنیں متاثر ہوتی ہیں۔ متعلقہ اداروں کو کچرا کنڈی منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔

Advertisement

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں سائیٹ ایریا میں گرین بیلٹ، فٹ پاتھ پر تعمیرات کے خلاف درخواست کی بھی سماعت ہوئی۔

عدالت نے پلاٹ پرتعمیرات فوری روکنے کا حکم دیتے ہوئے پلاٹ کا جائزہ لینے کے لیے ناظر سندھ ہائی کورٹ مقرر کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے سائیٹ ایسوسی ایشن اور دیگر حکام کو نوٹسز بھی جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ناظرمذکورہ پلاٹ کا جائزہ لے اور رپورٹ پیش کرے۔

عدالت نے پولیس کو معائنے کے دوران امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کی ہدایت بھی کی۔

واضح رہے کہ امریلی اسٹیل نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا جس میں مؤقف پیش کیا گیا کہ ڈی ٹو 95 پلاٹ نمبر کہیں موجود ہی نہیں۔ 100 فٹ روڑ پر گرین بیلٹ پر تعمیرات کی گئی۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ گرین بیلٹ پرایک نیا پلاٹ نکال کر تعمیرات کی جا رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version