Advertisement

تحریک انصاف کے ارکانِ اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خارج

سپریم کورٹ

پنجاب، کے پی انتخابات کی تاریخ کیلئے سیاسی جماعتوں کو مشاورت کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خارج کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے معاملہ غیرمؤثر ہونے پر درخواستیں خارج کیں۔

مسلم لیگ ن کے سابق رہنما ظفرعلی شاہ اور وحید کمال کی جانب سے پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کیلئے 2015 میں درخواستیں دائرکی گئی تھیں۔

وکیل حامد خان کا مؤقف تھا کہ استعفوں کا معاملہ 2013 کی اسمبلی سے متعلق ہے۔ 2013 کی اسمبلی معیاد 2018 میں ختم ہو چکی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ تو پھر یہ معاملہ غیر مؤثر ہوگیا۔

Advertisement

عدالت نے استعفوں کی منظوری کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر خارج کردی۔

اسحاق ڈارکی اشتہای قراردینے کیخلاف درخواست واپس

دوسری جانب سابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اشتہای قرار دینے کیخلاف درخواست واپس لے لی۔

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے سینئررہنما اسحاق ڈار کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

درخواست خارج ہونے سے اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دینے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

اسحاق ڈار کی جانب سے سپریم کورٹ میں وکیل سلمان بٹ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے کہا کہ متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔

Advertisement

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دورکنی بنچ نے سماعت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version