Advertisement

نوازشریف کی جائیداد نیلامی کا معاملہ، اعتراض کنندگان کی ریلیف کی استدعا

بواز شریف، عدالت

سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد نیلامی پر یوسف عباس سمیت دیگر اعتراض کنندگان نے نئے ترمیمی قانون کے تحت ریلیف مانگ لیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے منجمد اثاثے بحال کرنے کی استدعا کرنے والے فریقین پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس نیب کو واپس کرنے کی استدعا کر دی۔

اعتراض کنندگان نے قاضی مصباح ایڈووکیٹ کے توسط احتساب عدالت میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت نیب کو 50 کروڑ سے کم مالیت کے کیس میں کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔

درخواست گزاروں نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ نوازشریف کیخلاف دائر ریفرنس میں 13 کروڑ کا الزام ہے۔  احتساب عدالت اس ریفرنس کے تین ملزمان میر شکیل، ہمایوں فیض رسول اور بشیر احمد کو پہلے ہی بری کر چکی ہے۔

وکیل قاضی مصباح نے درخواست گزاروں کی جانب سے مؤقف اپنایا کہ عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے کر جائیدایں قرق کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت اب یہ کیس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں۔

Advertisement

یوسف عباس، اقبال برکت سمیت 7 اعتراض کنندگان نے نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کوروکنے کیلئے درخواستیں دائرکررکھی ہیں۔

فریقین کا دعوی ہے کہ جائیداد کی وراثت انہیں منتقل ہو چکی ہے لیکن اشتہاری ہونے پر نواز شریف کے اثاثے قرق کر دیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version