Advertisement

ٹیم کا حصہ نہیں مگر دورہ پاکستان تاریخی لمحہ ہے، کرس جارڈن

کرس جارڈن نے کہا ہے کہ وہ 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلینڈ کی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں مگر دورہ پاکستان تاریخی لمحہ ہے۔ 

تفصیلات کے مطاب انگلینڈ کی پیس بیٹری کے اہم رکن کرس جارڈن ان کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہوں نے پی ایس ایل کے 2017 کے دوسرے سیزن میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے پہلا قدم رکھا تھا۔

پی ایس ایل 2017 کے فائنل میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان لاہور میں میچ کھیلا جانا تھا۔

کرس جارڈن نے ڈیوڈ ملان کے ساتھ مل کر فائنل کھیلنے کا انتخاب کیا، جب کیون پیٹرسن اور لیوک رائٹ جیسے کھلاڑیوں نے سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کرس جارڈن انگلینڈ کے آخری دورے کے بعد پاکستان کی سرزمین پر کھیلنے کے لیے واپس آنے والے پہلے انگلش کھلاڑی بن گئے۔

Advertisement

کرس جارڈن نے خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک موقع تھا کہ اپنے آپ کو اس سے تھوڑا سا باہر نکالیں، ایک قوم کے طور پر پاکستان کے بارے میں سوچیں اور یہ کہ وہ اتنے عرصے سے بین الاقوامی کرکٹ سے کیسے محروم رہا۔

کرس جارڈن نے پاکستان کے پہلے دورے کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ سفر کا پروگرام اور سیکیورٹی کی تفصیلات واقعی اچھی طرح سے ترتیب دی گئی تھیں اور مجھے ہوائی جہاز پر چھلانگ لگانے اور کچھ نیا تجربہ کرنے میں زیادہ خوشی ہوئی۔

کرس جارڈن انجری کے باعث  پاکستان کا دورہ کرنے والے موجودہ دستے کا حصہ نہیں ہیں۔ تاہم انہیں یقین ہے کہ دورہ انگلینڈ پر پاکستان کے پرجوش ہجوم کی جانب سے جوش و خروش سے ردعمل ملے گا۔

کرس جارڈن کے مطابق وہ پاکستان میں کافی عرصے سے اس دن کا بے حد انتظار کر رہے تھے۔ یہ دورہ ایک بہترین ماحول میں ہونا چاہیے کیونکہ پاکستان میں کرکٹ کا جذبہ بہت گہرا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرس جارڈن سمجھتے ہیں کہ انگلش اسکواڈ کی پاکستان آمد کا پاکستان میں کیا مطلب ہے، “لڑکوں کو بہت پرتپاک استقبال کی توقع رکھنی چاہیے، وہاں کے شائقین کچھ ایسے ستاروں کو دیکھ کر بہت خوش ہوں گے جنہیں انہوں نے صرف دور سے ہی دیکھا ہوگا۔

کرس جارڈن نے مزید کہا کہ یہ ہجوم کو خوش کرنے سے زیادہ ہے اوران کا خیال ہے کہ یہ کرکٹ کے کھیل کے لیے بھی ایک خدمت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کرکٹ بورڈ سے بڑا استعفیٰ آگیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے اسکلز کیمپ کا انعقاد
ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بڑا استعفیٰ آگیا
Next Article
Exit mobile version