Advertisement

مانچسٹر یونائیٹڈ کو سیزن کے اختتام پر مالی نقصان کا سامنا

انگلینڈ کے معروف فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے 2021-22 کے سیزن میں 115.5 ملین پاؤنڈز کے نقصان کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کو 2021-22 کے سیزن میں 115.5 ملین پاؤنڈز کا نقصان ہوا ہے، حالانکہ کلب کی آمدنی 18 فی صد اضافے کے ساتھ 583.2 ملین پاؤنڈز تک پہنچ گئی ہے۔

کلب کا کہنا ہے کہ جون میں مالی سال کے اختتام پر آمدنی میں سال 2021 کے مقابلے میں 23.3 ملین پاؤنڈز کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ رواں سال کلب کا قرض ریکارڈ 514.9 ملین پاؤنڈز تک پہنچ گیا ہے، گزشتہ سال یہ قرض 419.5 ملین پاؤنڈز تھا، یہ قرض گزشتہ سال کے قرض سے 22 فی صد زیادہ ہے۔

چیف ایگزیکٹیو مانچسٹر یونائیٹڈ فٹ بال کلب رچرڈ آرنلڈ نے کہا کہ ہمارے کلب کا مشن فٹ بال میچ جیتنا اور اپنے مداحوں کو تفریح ​​فراہم کرنا ہے۔

Advertisement

رچرڈ آرنلڈ کے مطابق پچھلی موسم گرما میں کرسٹیانو رونالڈو، جیڈون سانچو اور رافیل ویرانے کی اجرتوں میں 19.1 فیصد اضافہ ہوا، جس کے باعث کلب کے اخراجات 6.16 ملین پاؤنڈز کے اضافے کے ساتھ 384.2 ملین پاؤنڈز تک پہنچ گئے۔

یہ اعداد و شمار پریمیئر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے، جس نے مانچسٹر سٹی کے متعین کردہ 355 ملین پاؤنڈز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

چیف فنانشل آفیسر کلف بیٹی نے کہا کہ مالی 2022 کے ہمارے مالیاتی نتائج وبائی مرض سے بحالی، شائقین کی مکمل واپسی اور پلئینگ اسکواڈ میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری سے نئی تجارتی شراکت داری کی عکاسی کرتے ہیں۔

کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نومبر 2021 میں برطرف کیے گئے منیجر اولے گنر سولسکجیر اور رالف رنگینک، جنہوں نے ابتدائی طور پر عبوری چارج سنبھالنے کے بعد سیزن کے اختتام پر دو سالہ کنسلٹنسی کا کردار ادا نہیں کیا، ان کے متعلقہ کوچنگ عملے کی 24.7 ملین پاؤنڈز کی تنخواہوں نے بھی کلب کے مالی نقصان میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version