Advertisement

سیلاب متاثرین کیلئےٹینٹس اسپتالزاورحیسکو کو فوری بجلی فراہم کرنے کا حکم

عدالت نے جامشورو میں سیلاب متاثرین کیلئے ٹینٹس اسپتالزاورحیسکو کو فوری بجلی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بنچ نے جامشورو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی عدم امداد کے خلاف دائردرخواست پر سماعت کی۔

سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بنچ نے ٹینٹ سٹی میں ٹینٹس اسپتالزبنانےاورحیسکو کو فوری بجلی فراہم کرنے کا حکم دیا۔

ڈپٹی کمشنر جام شورو کیپٹن ریٹائرڈ فرید الدین مصطفی متعلقہ حکام کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ڈی سی جامشورو نے عدالت میں رپورٹ پیش کردی۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر سے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کارکردگی بہترنہیں، ضلع میں سیلاب متاثرین بے یارو مددگاربن گئے۔ آپ نے جو رپورٹ پیش کی ہے اس میں کسی بھی ٹینٹ اسپتال کا ذکر نہیں ہے۔

Advertisement

عدالت نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ خواتین جو حاملہ ہیں ان کے لیے ٹینٹ سٹی میں فوری طورپراسپتال بنائے جائیں۔

وکیل ثنا اللہ بھنگرنے دلائل دیے کہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کی مالی امداد اور امدادی کاموں کے لیے ضلعی انتظامیہ کو کروڑوں روپے جاری کردیے ہیں۔

ڈی سی نے بتایا کہ سیلاب زدگان کے لیے لال باغ، سیہون اور بھان سعید آباد سمیت مختلف مقامات پر ریلیف کیمپ قائم کیے جا رہے ہیں اور انہیں دو وقت کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت کے حکم پر فوری عمل کیا جائے گا۔

 عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version