Advertisement

تین ہفتوں بعد محکمہ ریلوے کا نظام جزوی طور پر بحال

تین ہفتوں بعد محکمہ ریلوے کا نظام جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے، سکھرروہڑی جنکشن سے خیبرمیل پشاورکے لیے روانہ ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے بعد سیلاب کے دوران ریلوے ٹریک زیر آب آنے کے سبب ٹرین آپریشن معطل کیا گیا تھا۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ پڈعیدن اور بھریا روڈ کے درمیان ریلوے ٹریک متاثر تھا۔ تاحال کراچی کا بذریعہ ٹرین رابطی بحال نہ ہوسکا۔ محکمہ ریلوے نے فی الحال ملک کے دیگر شہروں کیلئے ریلوے سروسز شروع کردی ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق سکھرروہڑی سے آج صبح پہلی ٹرین خیبر میل روانہ کی گئی۔  وزارت ریلوے نے 10 مسافر ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مسافر ٹرینیں پشاور سے راولپنڈی، لاہور، ملتان اور روہڑی کے درمیان چلائی جائیں گی۔

ترجمان ریلوے کا یہ بھی کہنا ہے کہ خیبرمیل، پشاور سے راولپنڈی، لاہور سے ملتان اور روہڑی سے پشاور کے درمیان چلے گی جبکہ رحمان بابا ایکسپرس پشاور سے راولپنڈی، فصیل آباد اور روہڑی سے پشاور تک چلے گی۔

Advertisement

کراچی ایکسپرس لاہورسے روہڑی اور روہڑی سے لاہور کے درمیان چلے گی اورتیز گام ایکسپرس راولپنڈی سے روہڑی اور روہڑی سے راولپنڈی کے درمیان چلے گی۔ گرین لائن ایکسپرس راولپنڈی سے روہڑی کے درمیان چلے گی۔

ترجمان کے مطابق علامہ اقبال ایکسپرس وزیر آباد، سیالکوٹ نارووال سے لاہور، خانیوال اورروہڑی کے درمیان چلے گی۔ فریدایکسپرس لاہور سے پاکپتن اور روہڑی کے درمیان چلے گی۔

قراقرم ایکسپرس لاہور سے فیصل آباد اورروہڑی سے لاہور کے درمیان چلے گی اورجعفر ایکسپرس پشاور سے راولپنڈی، لاھور، ملتان اور روہڑی سے پشاور کے درمیان چلے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version