Advertisement

پاکستان ریلوے کا سیلاب سے متاثرہ ٹریک پرکام کرنے والے ملازمین کی مالی امداد کرنے کا فیصلہ

ریلوے

اسلام آباد(محمداویس)پاکستان ریلوے نے سیلاب سے متاثرہ ٹریک پر کام کرنے والے کلاس فور ملازمین کی مالی امداد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے افسران نے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اتفاق کرلیا، سیلاب سے متاثرہ ٹریک پر کام کرنے والے ٹی ایل اے ملازمین کو 10ہزار فی کس اضافی دیئے جائیں گے۔

 بول نیوز کے کانٹینٹ سیل کو دستیاب دستاویز کے مطابق پاکستان ریلوے نے سیلاب سے متاثرہ ٹریک پرکام کرنے والے ملازمین کی مالی امداد کرنے کافیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزات اور محکمہ ریلوے کے تمام افسران نے ایک دن کی تنخواہ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ فیصلہ وفاقی وزیر ریلوے سعدرفیق کی زیر صدرات اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں سیکرٹری ریلوے اور سی ای او ریلوے سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

دستاویز کے مطابق افسران کی ایک دن کی تنخواہ سے جمع ہونے والی رقم سیلاب متاثرہ ٹریک پر کام کرنے والے ٹی ایل اے ملازمین میں تقسیم کی جائے گئی،متاثرہ علاقے میں کام کرنے والے ملازمین خود بھی سیلاب سے متاثرہ ہیں ،ایک دن کی تنخواہ دے کر متاثرہ ٹریک پر کام کرنے والوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق ٹی ایل اے ملازمین کی مدد کے لیے وفاقی حکومت سے بھی فنڈز لینے کی اپیل کی جائے گی،گریڈ17اور اس سے اوپر کے افسران کی ایک دن کی تنخواہ40لاکھ روپے بنتی ہے، متاثرہ ٹریک پر کام کرنے والے ٹی ایل اے کے ہر ملازم کو 10ہزارروپے دیئے جائیں گے۔

ریلوے آپریشن بندہونے سے سندھ ،بلوچستان  اور پنجاب میں اسٹیشنوں پر کام کرنے والے قلی بھی بے روز گار ہوئے ہیں جس کے لیے 4سوقلیوں میں خیراتی اداروں سے مل کر 10ہزار فی کس دیئے جاچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version