Advertisement

موٹروے بھونگ انٹرچینج تعمیرکا کیس، سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کی فوری طلبی

سپریم کورٹ

سویلینز ٹرائل کیس: آرمی کے کام میں ایگزیکٹو کہاں سے آگیا؟ آئینی بینچ

سپریم کورٹ نے موٹروے بھونگ انٹرچینج تعمیرکے کیس میں سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کو فوری طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں موٹروے بھونگ انٹرچینج تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے  پلاننگ اینڈ ڈیویلمنٹ کی رپورٹ پربرہمی کا اظہارکیا۔

سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کو فوری طلب کرتے ہوئے جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ عدالت کو رپورٹ میں مس لیڈ کیا گیا۔  کیوں نہ توہین عدالت کو نوٹس کریں۔ بلائیں سیکرٹری پلاننگ کو۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشدین قصوری عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ نے رپورٹ کل شام کو بھیجی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق بھونگ انٹرچینج معاشی طور پر قابل عمل نہیں۔

Advertisement

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ڈی ڈی پی ڈبلیو نے بھونگ انٹر چینج کی منظوری دی۔ ڈی ڈی ڈبلیو پی میٹنگ کے مینٹس بھی رپورٹ کے ساتھ لگے ہیں۔ کس کے کہنے پر رپورٹ کا ڈرافت تبدیل ہوا۔

جسٹس اعجاز الااحسن نے چیف ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن افسر سے استفسارکیا کہ آپ کو رپورٹ تبدیل کرنے کا کس نے کہا۔ آپ نے رپورٹ خود تبدیل کی یا سیکریٹری نے ایسا کرنے کو کہا۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ جس نے رپورٹ کو تبدیل کیا اس کے خلاف کاروائی کریں گے۔ عدالت کے سامنے سمارٹ اور چالاک بننے کی کوشش نہ کریں۔

چیف ٹرانسورٹ ایںد کمینیونیکیشن سہیل فاضل نے جواب دیا کہ سر! ایسا نہیں ہے۔

عدالت نے کہاکہ بتا دیں کس نے رپورٹ میں مس لیڈ کیا۔ عدالت کو مس لیڈ کرنے کے نتائج سنگین ہوں گے۔ رپورٹ کا سیکوئنس اختتام پر تبدیل کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version