Advertisement

سونے سے قبل ان 4 ماسک کا استعمال لائے چہرے پر نکھار

ایلوویرا کے نام سے کون واقف نہیں یہ ایک حیرت انگیز پودا ہے جو آپ کی صحت کو بر قرار رکھنے کے ساتھ حسن کو بڑھانے میں معاونت کرتا ہے۔

اس پودے میں سفید جیل کی طرح کا مادہ ہوتا ہے جسے براہ راست استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم اس میں اگر مختلف اجزاء کو شامل کرلیا جائے تواس کی افادیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔

 یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ چہرے کی جلد کافی حساس ہوتی ہے اس پر کیمیکل سے بھرپور کریمیں اور لوشن کا استعمال اکثر غیر محفوظ تصور کیا جاتا ہے لیکن اگر جلد پر جھریاں، داغ دھبے، جھائیاں اور رنگت گہری ہوتو اسے دور کرنے کے لئے بہت سے گھریلوعلاج تجویز کئے جاتے ہیں جو بعض اوقات اتنے سارے  اجزاء کو ملاکرتیار کئے جاتے ہیں کہ آپ سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ انہیں کس طرح تیار کیا جائے۔

اسی لئے آج یہاں پرایلوویرا کے ساتھ صرف ایک جز شامل کر کے چار ایسے فیس ماسک تیار کئے جارہے ہیں جو جلد کے کئی مسائل کا بہترین حل ہے ان ماسک کا استعمال یوں تو کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے تاہم بہتر نتائج کے لئے سونے سے قبل استعمال کریں اس کے استعمال کے بعد جلد پہلے کی طرح خوبصورت اور جواں نظر آنے لگے گی۔

Advertisement

ایلوویرا ٹی ٹری سلیپنگ ماسک

یہ ماسک چہرے کی رنگت کو ایک ٹون میں لانے، جلد کی سطح کو ہموار بنانے، ایکنی سے تحفظ  اور تازگی فراہم کرنے میں اپنی مثال نہیں رکھتا۔

اس ماسک کو تیار کرنے کے لیے 2 کھانے کے چمچ ایلوویرا جیل میں چند قطرے ٹی ٹری آئل کے شامل کر کے مکس کریں۔ اسے رات سونے سے قبل چہرے پر لگائیں یہ نیند کے دوران جلد کو ایکنی سے تحفظ فراہم کرے گا۔

ایلوویرا چارکول سلیپنگ ماسک

یہ ماسک ہر طرح کی جلد کے لیے موزوں تاہم چکنی جلد کے بہترین ہے یہ چہرے کی جلد کو گہرائی سے صاف کرنے، اس پر جمی میل اورچکنائی کودور کرنے اور اسے نرم اور ہموار بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اسے بنانے کے لیے 4 چمچ ایلوویرا جیل میں 1 چمچ ایکٹیویٹڈ چارکول شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔ سونے سے قبل اس ماسک کو اپنی جلد پر لگا کر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں یہاں تک یہ جلد میں اچھی طرح جذب ہوجائے اور صبح پانی سے چہرہ دھالیں۔

Advertisement

ایلوویرا کافی سلیپینگ ماسک

اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور یہ ماسک جلد کو ایک ٹون میں لانے اورآرام پہنچانے، جلد کو نمی فراہم کرنے اور جھریوں سے تحفظ دینے میں بے حد مؤثر ہے۔

اس ماسک کو تیار کرنے کے لیے 4 کھانے کے چمچ ایلوویرا جیل میں ایک چائے کا چمچ کافی شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں سونے قبل اس مکسچر کی ہلکی سے تہہ رات بھر چہرے پرلگی رہنے دیں اور صبح دھولیں۔

ایلوویرا ہلدی سلیپینگ ماسک

ہلدی کی بہترین خصوصیات سے بھرپور یہ ماسک چہرے کی جلد کو صاف کرکے تازگی فراہم کرنے، جھائیوں کو دور کرنے، جلد کی رنگت نکھارنے اورآنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو دور کرنے میں معاونت کرتا ہے۔

اس ماسک کو بنانے کے لیے 4 کھانے کے چمچ ایلوویرا جیل میں ایک چائے کا چمچ ہلدی شامل کر کے اچھی طرح ملائیں۔ اسے سونے قبل چہرے اور آنکھوں کے گرد لگائیں تو صبح کو آپ  چمکتی جلد کے ساتھ تازگی محسوس کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version