Advertisement

بابر اعظم ایک اور ریکارڈ سے 61 رنز کی دوری پر

پاکستان کے کپتان بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں 61 رنز بنا کر ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے کے ریکارڈ سے صرف 61 رنز دور ہیں، یہ ریکارڈ بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی کے پاس ہے۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی نے حال ہی میں بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دنیا کا ٹاپ بلے باز” قرار دیا تھا۔

بابر اعظم اور ویرات کوہلی اس وقت دنیا کے دو باصلاحیت بلے باز ہیں۔ یہ کہ وہ پاکستان اور بھارت کی نمائندگی کرتے ہیں۔

پاکستان اور بھارت دو ایسے ممالک جہاں کرکٹ کو بھرپور طریقے سے فالو کیا جاتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ ان کی مقبولیت اکثر بلندی کو چھو جاتی ہے۔

Advertisement

ویرات کوہلی نے بابر اعظم سے بہت پہلے بین الاقوامی منظر نامے میں قدم رکھا اور ان کے نام کئی ریکارڈز ہیں۔

تاہم بابر اعظم تیزی سے رفتار پکڑ رہا ہے اور اس نے کوہلی کے کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کے پاس آج ہونے والے میچ میں کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے۔

ویرات کوہلی 2021 میں انگلینڈ کے دورہ بھارت کے دوران 3000 ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے تیز ترین بلے باز بن گئے تھے، انہوں نے اس اہم سنگ میل کو عبور کرنے کے لیے 81 اننگز کی مدد لی۔

پاکستان کے 27 سالہ بابر اعظم اس وقت پاکستان کی جانب سے 79 اننگز میں 2939 رنز بنا چکے ہیں۔ لہذا بابر کو کوہلی کو پیچھے چھوڑنے کے لیے پانچویں ٹی ٹوئنی میں 61 رنز بنانے ہوں گے۔

یاد رہے کہ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے حال ہی میں بابر کو فارمیٹ بھر میں دنیا کے سب سے اوپر کے بلے باز کے طور پر سراہا تھا اور یہ بھی کہا کہ وہ اس قسم کے کھلاڑی ہیں جس کی عالمی کرکٹ کی ضرورت ہے۔

ویرات کوہلی نے ایک اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا 2019 کے ورلڈ کپ میں مانچسٹر میں کھیل کے بعد میری عماد وسیم اور بابر اعظم سے بات چیت ہوئی تھی تھا۔

Advertisement

ویرات کوہلی نے کہا کہ وہ عماد کو انڈر 19 کرکٹ سے جانتا ہوں، ہم ایک دوسرے کے خلاف کھیل چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version