Advertisement

سیلاب متاثرین کو نیشنل اسٹیڈیم میں مفت داخلے کی اجازت

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران سیلاب متاثرین کو مفت داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے کراچی میں عارضی پناہ گاہ میں موجود سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو اسٹیڈیم میں مفت داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

ڈی آئی جی ایس ایس یو مقصود میمن نے کہا کہ ہم نے پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ اور ذاکر خان سے بات کی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو میچوں کے دوران اسٹیڈیم میں مفت داخلے کی اجازت دی جائے۔

مقصود میمن نے کہا کہ ہمارے بھائی اور بہنیں مشکل وقت سے دوچار ہیں۔ اسٹیڈیم میں مفت داخلہ ان کے چہروں پر مسکراہٹیں واپس لانے میں مدد کرے گا۔

آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے وعدے کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی، ہم نے انگلینڈ کی ٹیم انتظامیہ سے بات کی اور وہ انتظامات سے کافی مطمئن ہیں۔

Advertisement

جاوید عالم اوڈھو نے مزید کہا کہ جب کرکٹ کی بات آتی ہے تو کراچی نے ہمیشہ زندہ دلی کا ثبوت دیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ انگلینڈ کے خلاف میچز کے دوران کراچی کے لوگ اسٹیڈیم کو بھرنے آئیں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ 17 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ کر رہا ہے اور سات ٹی ٹوئنٹی کھیلے گا۔ انگلینڈ کو ابتدائی طور پر گزشتہ سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے وہ پورا نہیں ہو سکا۔

انگلینڈ کا یہ دورہ دو مرحلوں پر مشتمل ہے، پہلے مرحلے میں انگلینڈ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا، جبکہ اسی دورے کا دوسرا مرحلہ دسمبر میں ہو گا جب انگلینڈ کی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کے لیے پاکستان واپس آئے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version