Advertisement

ایمل ولی خان خود پختونوں کے نام پر ایک سیاہ دھبہ ہے، محمد علی سیف

محمد علی سیف

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ایمل ولی خان خود پختونوں کے نام پر ایک سیاہ دھبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایمل ولی خان کے ایک بیان پر معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختوخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کے بھائی کو اغواء کرنے کی خبر ایمل ولی کا شوشہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسفند یار ولی خاندان ایک پٹاخے کے ڈر سے عوام کو چھوڑ کر ہیلی کاپٹر میں بھاگ گیا تھا، ایمل ولی اس وقت دبئی میں شاہ خرچیوں میں مگن تھے لیکن اب جب امن آیا ہے تو یہ پختونوں کے لیڈر بننے کی ایکٹنگ کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کا خاندان اسفندیار ولی خاندان کی طرح بھاگنے والا نہیں۔ وہ ایک بہادر، نڈر اور دلیر خاندان سے تعلق رکھتا ہے، وزیر اعلیٰ محمود خان کا بھائی اپنے خاندان سمیت اپنے علاقے میں موجود ہیں۔

محمد علی سیف نے کہا کہ اسفندیار ولی کی طرح اپنی عوام کو چھوڑ کر نہیں بھاگے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ایمل ولی سستی شہرت کے لیے لغویات کا سہارا لے کر سیاست کر رہا ہے جبکہ ایمل ولی خود پختونوں کے نام پر بھی ایک سیاہ دھبہ ہے، اس سیاسی نابالغ کو سیاست کی الف ب کا پتا نہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختوخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا کہ ایمل ولی کے دائیں بائیں خیبر پختونخوا پولیس  سیکورٹی پر مامور ہیں،  وہ کس منہ سے سیکورٹی کی بات کررہے ہیں، ایمل ولی پہلے تمیز سیکھیں پھر سیاست کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version