Advertisement

نوازشریف کی جائیداد نیلامی کیخلاف حکم امتناعی کی درخواست پرفریقین سے دلائل طلب

نواز شریف

الیکشن سے قبل نواز شریف کی وطن واپسی؟

عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد کی ممکنہ نیلامی کے خلاف حکم امتناعی کی درخواست پرفریقین سے دلائل طلب کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد کی ممکنہ نیلامی کیخلاف حکم امتناعی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاسے دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت نمبر ایک کے جج اسد علی نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

Advertisement

قاصی مصباح ایڈووکیٹ کی وساطت سے 7 شہریوں کی جانب سے حکم امتناعی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نوازشریف ملک واپس آ گئے تو جائیداد کی نیلامی کا عمل چیلنج  ہو جائے گا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بہتر ہے جائیدادوں کی ممکنہ نیلامی کچھ عرصہ کے لیے روک دی جائے۔ شمیم زرعی فارم اور جائیدادیں کرایہ داروں کے پاس ہیں۔

درخواست گزارکا مؤقف تھا کہ نیلامی سے شمیم زرعی فارم کے کرایہ داروں کے حقوق متاثر ہوں گے۔ استدعا ہے کہ جائیدادوں کی وراثت منتقل ہو گئی ہے لہذا عدالت جائیدادوں کی قرقی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

درخواست گزار نے احتساب عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ عدالت ممکنہ نیلامی کیخلاف حکم امتناعی جاری کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version