Advertisement

بھارتی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر لائیو شو میں سنیل گواسکر کا ڈانس، ویڈیو وائرل

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی 2-1 سے کامیابی پر لائیو شو میں سنیل گواسکر کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں بھارت نے آخری میچ میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی۔

تیسرے اور فیصلہ کن میں آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کی فتح کے بعد لیجنڈ سنیل گواسکر خود پر قابو نہ پا سکے اور والہانہ انداز میں رقص کرنے لگے۔

راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ اس وقت سنسنی خیز ہو گیا جب میزبان ٹیم کو آخری دو گیندوں پر جیتنے کے لیے چار رنز درکار تھے، آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا نے چوکا لگا کر بھارت کی کامیابی کا اعلان کیا۔

اس جیت کے ساتھ بھارت نے رواں سال میں ٹی ٹوئنٹی میں اپنی 21 ویں جیت درج کی جو کسی کیلنڈر سال میں کسی بھی ٹیم کی سب سے زیادہ جیت ہے۔

بھارت کی جیت کے بعد کرکٹر سے تجزیہ کار بنے سنیل گواسکر نے لائیو ٹی وی پروگرام میں ڈانس کیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

اس ویڈیو میں سنیل گواسکر کو آفیشل براڈکاسٹر کے میچ کے بعد کے پروگرام میں آسٹریلیا کے بیٹسمین میتھیو ہیڈن کے سامنے خوشی میں رقص کرتے دیکھا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version