Advertisement

توہین عدالت کیس میں عمران خان کی عدالت پیشی سے متعلق سرکلر جاری

عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالت پیشی سے متعلق سرکلر جاری کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق رجسٹراراسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران ضابطہ اخلاق کا سرکلرجاری کردیا جس میں کہا گیا کہ کمرہ عدالت نمبر ایک میں انٹری رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہوگی۔

سرکلر میں یہ بھی کہا گیا کہ عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلا کمرہ عدالت میں موجود ہو سکیں گے۔ اٹارنی جنرل آفس اور ایڈوکیٹ جنرل آفس سے 15 لا افسران کو اجازت ہو گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق تین عدالتی معاونین کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی۔  پندرہ کورٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت میں موجودگی کی اجازت ہوگی۔

سرکلر کے مطابق ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے پانچ پانچ وکلا کو اجازت ہوگی۔

Advertisement

اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو 15صحافیوں کی لسٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ لسٹوں کی فراہمی کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا رجسٹرار آفس پاس جاری کرے گا۔

سرکلر کے مطابق کورٹ ڈیکورم کو برقراررکھنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سیکیورٹی کے انتظامات کرے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بنچ 3 اکتوبر کو دن اڑھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version