Advertisement

ہماری مسلح افواج دنیا کی کسی افواج سے کم نہیں، سعد رضوی

حافظ سعد رضوی نےکہا ہے کہ ہماری مسلح افواج دنیا کی کسی افواج سے کم نہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوم دفاع پاکستان کے موقع پر امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملت پاکستان 6 ستمبر شہیدوں اور غازیوں کو یاد کرنے کا دن ہی نہیں بلکہ اپنی عظمت کا نشان سمجھتی ہے۔

حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ ستمبر کی جنگ پاکستانی قوم کے لیے وقار اور لازوال داستان کا درجہ رکھتی ہے جبکہ دفاع جتنا مضبوط ہو قوم بھی اتناہی مضبوط اور فخر محسوس کرتی ہے۔

امیر ٹی ایل پی کا کہنا تھا کہ جنہوں نے اپنے ملک کی سالمیت و حفاظت کے لیے اپنی خوبصورت جان بلند حوصلہ کے ساتھ ہمارے آنے والے کل کے لیے قربان کر دی، پاکستانی قوم رہتی دنیا تک اپنے ان شہید مجاہدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتی رہے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج دنیا کی کسی افواج سے کم نہیں، حکمران یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور دشمن کے قبضے سے اپنی شہ رگ کو چھڑوانا ہماری اہم ذمہ داری ہے۔

Advertisement

امیر ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی کا مزید کہنا تھا کہ سفارتکاری اور ہر محاذ پر اقوام عالم کو باور کروانے کا وقت گیا، پاکستان کو کشمیر کے لئے میدان عمل میں آنا ہوگا تاکہ کشمیری بھی آزادی کی زندگی گزار سکیں۔

واضح رہے کہ پوری قوم آج پرجوش طریقے سے یوم دفاع منا رہی ہے۔

یوم دفاع یوم دفاع ہر سال 6 ستمبر کو 1965 میں بھارت کی جارحیت کے خلاف اور ملکی دفاع کیلئے افواج پاکستان کے بہادر سپوتوں کی کارکردگی اور قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version