Advertisement

کراچی میں پانی کی کمی دور کرنے کے لئے کے فور بہت اہم منصوبہ ہے، خورشید شاہ

خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کی کمی دور کرنے کے لئے کے فور بہت اہم منصوبہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کے فور پراجیکٹ آفس کا دورہ کیا اور پراجیکٹ پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ کو پراجیکٹ انتظامیہ نے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ کے فور پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کی تعمیر وفاقی حکومت نے واپڈا کے سپرد کر دی ہے جبکہ کے فور پراجیکٹ پر 8 مختلف کنٹریکٹ کے تحت کام بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے فور پراجیکٹ کے شیڈول کے مطابق تکمیل کے لئے فنڈز کی بروقت فراہمی نہایت اہم ہے۔

پراجیکٹ انتظامیہ نے وزیر آبی وسائل کو بریفینگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ کے فور پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کی تکمیل مارچ 2024 میں شیڈول ہے اور پہلے مرحلے کی تکمیل پر کراچی کو یومیہ 260 ملین گیلن پانی ملے گا۔

Advertisement

اس موقع پر وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ کراچی شہر میں پانی کی کمی دور کرنے کے لئے کے فور بہت اہم منصوبہ ہے، وزارت آبی وسائل کے فور پراجیکٹ کے شیڈول کے مطابق تکمیل کے لئے واپڈا کو بھر پور معاونت فراہم کرے گی۔

دورے میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) بھی وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ کے ہمراہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان، استنبول مذاکرات کی اصل حقیقت
آرمی چیف کو 'چیف آف ڈیفنس فورسز' کا عہدہ دینے کی تجویز؛ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version