Advertisement

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

ملالہ یوسفزئی کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے دادو کا جوہی ڈسٹرکٹ دادو کے سیلاب زدہ علاقے چھنڈن کا دورہ کیا۔ 

 ملالہ یوسفزئی کے ساتھ وزیرصحت ڈاکٹرعذرا پیچوہو، وزیر تعلیم سید سردار شاہ ان کے ساتھ تھے۔

ملالہ نے چھنڈن دیہ میں ٹینٹ سٹی کا معائنہ کیا، سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اوران کے ساتھ گھل مل گئیں۔

 سیلاب متاثرہ خواتین نے ملالہ کو کیمپ میں خوش آمدید کیا، وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے سیلاب ست متعلق ملالہ یوسفزئی کو بریفنگ دی۔

Advertisement

صوبائی وزیر نے بتایا کہ 12000 اسکولوں میں 20 لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے۔ ابھی بہت سارے علاقے ہیں جہاں پانی موجود ہے۔ پانی کی نکاسی کے بعد مزید سروے کرکے اسکولوں کے نقصانات کا تعین کیا جائے گا۔

ملالہ یوسفزئی نے تعلیمی اداروں اور بچوں کی تعلیم متاثر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا، انھوں نے کیمپ میں خواتین کے ساتھ بیٹھ کر ان کے مسائل بھی سنے۔

اس موقع پرملالہ یوسفزئی نے کہا کہ آپ بہادر خواتیں ہیں۔ آپ اس مشکل وقت کا مقابلہ کر رہی ہیں۔

ملالہ یوسفزئی نے ایم این وی بند پرسیلابی پانی کا معائنہ کیا، اس موقع پر ڈی سی دادو مرتضیٰ شاہ نے انھیں بریفنگ دی۔

ملالہ یوسفزئی نے بند پر رہنے والے خاندانوں اور بچوں سے بھی ملاقات کی۔

Advertisement

ملالہ یوسف زئی اور ضیاء الدین یوسف زئی کا سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کا مقصد متاثرین کی مدد کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version