Advertisement

ناظم جوکھیو قتل کیس؛ جام اویس کا جیل کی بجائےاسپتال میں داخل ہونے کا انکشاف

ناظم جوکھیو قتل کیس

جام اویس کیخلاف درخواست پر درخواست گزار کو تفصیلی دلائل دینے کی ہدایت

ناظم جوکھیو قتل کیس کے مرکزی ملزم جام اویس کا جیل کی بجائےاسپتال میں داخل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ہائی پروفائل کیسزمیں مرکزی ملزمان کی عیاشیوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس کے مرکزی ملزم رکن سندھ اسمبلی جام اویس نے قید کا بیشتر حصہ جیل کے بجائے اسپتال میں گزاردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جام اویس بیماری کا بہانہ بنا کر طویل عرصے سے گلستان جوہر کے نجی اسپتال میں داخل ہیں اورجیل حکام نے جام اویس کو پیشی پرعدالت لانے سے بھی گریزکیا۔

رابطہ کرنے پر جیل حکام نے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کی اسپتال میں داخلے کی تصدیق کی ہے۔

Advertisement

سپرٹینڈنٹ ملیرجیل کا کہنا ہے کہ جام اویس کو سانس لینے میں تکلئف اور کمزوری لاحق ہے۔

عدالتی احکامات کے باوجود جیل حکام جام اویس کو مسلسل 4 پیشیوں سے پیش نہیں کر رہے۔ عدالتی احکامات کے باوجود آج بھی عدالت میں جام اویس کو پیش نہیں کیا گیا۔

ناظم جوکھیو کو گزشتہ سال نومبر کو میں قتل کیا گیا تھا۔

کیس میں ایم پی اے جام اویس، ایم این اے جام عبدالکریم سمیت دیگر ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Next Article
Exit mobile version