Advertisement

متھیرا کا مصطفیٰ چوہدری کیساتھ دلچسپ اور مزاح سے بھرپور انٹرویو جلد بول انٹرٹینمنٹ پر

پاکستان کے نمبر ون چینل ’’بول انٹرٹینمنٹ‘‘ کے مشہور پروگرام ’’دی انسٹا شو‘‘ میں اس بار منفرد انداز رکھنے والے اداکار ومیزبان مصطفیٰ چوہدری میزبان متھیرا کے مہمان بنیں گے۔

اس حوالے سے اداکارہ متھیرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پروگرام کا ایک ٹیزر بھی شیئر کیا جس میں وہ اداکار مصطفیٰ چوہدری کے ساتھ انتہائی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

پروگرام کے آغاز میں دونوں ایک دوسرے کے لیے تعریفی کلمات ادا کرتے ہیں جس کے بعد میزبان متھیرا ، اپنے مہمان مصطفیٰ چوہدری کی اسٹائلنگ کو لے کر ان کے ساتھ مذاق کرتی ہیں جس سے مصطفیٰ چوہدری خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

متھیرا نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا ’’میری پسندیدہ شخصیت مصطفیٰ چوہدری کے ساتھ ’’دی انسٹا شو‘‘ کے لیے تیار رہیں۔‘‘

انہوں نے لکھا ’’سچ بتاؤں تو مجھے مصطفیٰ چوہدری کے ساتھ پروگرام کرنے میں بے حد مزا آیا، یہ انتہائی دلچسپ اور مزاحیہ پروگرام ہوگا جو سب کو پسند آئے گا لہذا یہ شو ضرور دیکھئے گا۔‘‘

متھیرا نے مزید کہا کہ ہر بدھ کی رات 9 بجے بول انٹرٹینمنٹ پر ’’دی انسٹا شو‘‘ دیکھنا مت بھولیے گا۔

Advertisement

بول نیٹ ورک کی جانب سے پروگرام کا ایک ٹیزر بھی اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کیا گیا جس میں میزبان متھیرا اپنے مہمان سے مختلف شخصیات کی آواز نکالنے کا مطالبہ کرتی ہیں جو مصطفیٰ چوہدری بخوبی ادا کرتے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متھیرا کی اس پوسٹ پر دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے کو ملے۔ کچھ صارفین نے تو مصطفیٰ چوہدری کو سنی لیون کا چھوٹا بھائی قرار دے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
Next Article
Exit mobile version