Advertisement

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریوں کی دوسری لہر؛ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بیماریوں کی دوسری لہر آ رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ملیریا، خسرہ، ڈائریا اور ڈینگی جیسی وبائی امراض تیزی سے پھیل رہی ہیں اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو جنوری تک 47 لاکھ کے قریب ملیریا کیسز سامنے آسکتے ہیں، جس سے ہزاروں اموات کا خدشہ ہے۔

سیلاب زدہ علاقوں میں 82 لاکھ افراد کو صحت کے حوالے سے مدد کی فوری ضرورت ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جنوری کے شروع تک 27 لاکھ ملیریا کے کیسز سامنے آسکتے ہیں، کیسز میں اموات کا عمومی تناسب دو سے تین فیصد ہوتا ہے، جلد تشخیص اور علاج کی صورت میں اموات میں کمی ممکن ہے۔

سیلاب زدہ علاقوں میں 82 لاکھ افراد کو صحت کے حوالے سے مدد کی فوری ضرورت ہے، دس فیصد تک ہسپتال اور صحت کی دیگر سہولیات متاثر یا تباہ ہو چکی ہیں، ڈبلیو ایچ او حکومت کے ساتھ مل کر ان کی بحالی کی کوشش کر رہا ہے جبکہ 32 ترجیحی اضلاعات میں امداد کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔

Advertisement

عالمی ادارہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے آٹھ کروڑ پندرہ لاکھ ڈالر کی اپیل جاری کی گئی ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں جنوری سے پہلے مدد اور ادویات پہنچائی جا سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version